ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الأحزاب (33) — آیت 3
وَّ تَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیۡلًا ﴿۳﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور اللہ پر بھروسا کر اور اللہ وکیل کی حیثیت سے کافی ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
آپ اللہ ہی پر توکل رکھیں، وه کار سازی کے لئے کافی ہے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3-1اپنے تمام معاملات اور احوال میں۔ 3-2ان لوگوں کے لئے جو اس پر بھروسہ رکھتے، اور اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل