ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النمل (27) — آیت 9

یٰمُوۡسٰۤی اِنَّہٗۤ اَنَا اللّٰہُ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ۙ﴿۹﴾
اے موسیٰ! بے شک حقیقت یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں، جو سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔ En
اے موسیٰ میں ہی خدائے غالب ودانا ہوں
En
موسیٰ! سن بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں غالب با حکمت En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

9-1درخت سے ندا کا آنا، حضرت موسیٰ ؑ کے لئے باعث تعجب تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، موسٰی! تعجب نہ کر میں ہی اللہ ہوں۔