ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 79

وَ الَّذِیۡ ہُوَ یُطۡعِمُنِیۡ وَ یَسۡقِیۡنِ ﴿ۙ۷۹﴾
اور وہی جو مجھے کھلاتا ہے اور مجھے پلاتا ہے۔
اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

79-1یعنی بہت سے اقسام کے رزق پیدا کرنے والا اور جو پانی ہم پیتے ہیں، اسے مہیا کرنے والا وہی اللہ ہے