ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 60

فَاَتۡبَعُوۡہُمۡ مُّشۡرِقِیۡنَ ﴿۶۰﴾
تو انھوں نے سورج نکلتے ان کا پیچھا کیا۔
تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا
پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

60-1یعنی جب صبح ہوئی اور فرعون کو پتہ چلا کہ نبی اسرائیل راتوں رات یہاں سے نکل گئے، تو اس کے پندار اقتدار کو بڑی ٹھیس پہنچی۔ اور سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکل کھڑا ہوا۔