ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 55

وَ اِنَّہُمۡ لَنَا لَغَآئِظُوۡنَ ﴿ۙ۵۵﴾
اور بلاشبہ یہ ہمیں یقینا غصہ دلانے والے ہیں۔
اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں
اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

55-1یعنی میری اجازت کے بغیر ان کا یہاں سے فرار ہونا ہمارے لئے غیظ و غضب کا باعث ہے۔