ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 204

اَفَبِعَذَابِنَا یَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿۲۰۴﴾
تو کیا وہ ہمارا عذاب ہی جلدی مانگتے ہیں۔
تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں
پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

24-1یہ اشارہ ہے ان کے مطالبے کی طرف جو اپنے پیغمبر سے کرتے رہے ہیں کہ اگر تو سچا ہے تو عذاب لے آ۔