ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 203

فَیَقُوۡلُوۡا ہَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَ ﴿۲۰۳﴾ؕ
تو وہ کہیں کیا ہم مہلت دیے جانے والے ہیں۔
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں ملہت ملے گی؟
اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

23-1لیکن مشاہدہ عذاب کے بعد مہلت نہیں دی جاتی، نہ اس وقت کی توبہ ہی مقبول ہے۔