ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 151

وَ لَا تُطِیۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِیۡنَ ﴿۱۵۱﴾ۙ
اور حد سے بڑھنے والوں کا حکم مت مانو۔
اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو
بے باک حد سے گزر جانے والوں کی اطاعت سے باز آجاؤ

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

151-1مُسْرِفِیْنَ سے مراد وہ رؤسا اور سردار ہیں جو کفر و شرک کے داعی اور مخالفت میں پیش پیش تھے۔