ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 131

فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۳۱﴾ۚ
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
تو خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

131-1جب ان کے اوصاف قبیحہ بیان کیئے جو ان کے دنیا میں انہماک اور ظلم و سرکشی پر دلالت کرتے ہیں تو پھر انھیں دوبارہ تقویٰ اور اپنی اطاعت کی دعوت دی۔