ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 115

اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۱۵﴾ؕ
میں نہیں ہوں مگر ایک کھلم کھلا ڈرانے والا۔
میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں
میں تو صاف طور پر ڈرا دینے واﻻ ہوں

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

115-1پس جو اللہ سے ڈر کر میری اطاعت کرے گا، وہ میرا ہے اور میں اس کا ہوں، چاہے دنیا کی نظر میں وہ شریف ہو یا رذیل، کمینہ ہو یا حقیر۔