ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 108

فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۰۸﴾ۚ
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
پس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

18-1یعنی میں تمہیں جو ایمان باللہ اور شرک نہ کرنے کی دعوت دے رہا ہوں، اس میں میری اطاعت کرو۔