ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشعراء (26) — آیت 107

اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿۱۰۷﴾ۙ
بے شک میں تمھارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔
میں تو تمہارا امانت دار ہوں
سنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

17-1یعنی اللہ نے جو پیغام دے کر مجھے بھیجا ہے، وہ بلا کم وکاست تم تک پہنچانے والا ہوں، اس میں کمی بیشی نہیں کرتا۔