ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الفرقان (25) — آیت 46

ثُمَّ قَبَضۡنٰہُ اِلَیۡنَا قَبۡضًا یَّسِیۡرًا ﴿۴۶﴾
پھر ہم نے اسے اپنی طرف سمیٹ لیا، تھوڑا تھوڑا سمیٹنا۔ En
پھر اس کو ہم آہستہ آہستہ اپنی طرف سمیٹ لیتے ہیں
En
پھر ہم نے اسے آہستہ آہستہ اپنی طرف کھینچ لیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

46۔-1یعنی وہ سایہ آہستہ آہستہ ہم اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور اس کی جگہ رات کا گمبیھر اندھیرا چھا جاتا ہے۔