وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِاَمٰنٰتِہِمۡ وَ عَہۡدِہِمۡ رٰعُوۡنَ ۙ﴿۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور وہی جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا لحاظ رکھنے والے ہیں۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاﻇت کرنے والے ہیں
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
8-1اَ مَانَات سے مراد سونپی ہوئی ڈیوٹی کی ادائیگی، راز دارانہ باتوں اور مالی امانتوں کی حفاظت اور رعایت عہد میں اللہ سے کیے ہوئے میثاق اور بندوں سے کیے عہد و پیماں دونوں شامل ہیں۔