ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الأنبياء (21) — آیت 100

لَہُمۡ فِیۡہَا زَفِیۡرٌ وَّ ہُمۡ فِیۡہَا لَا یَسۡمَعُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾
ان کے لیے ا س میں گدھے جیسی آواز ہوگی اور وہ اس میں نہیں سنیں گے۔
وہاں ان کو چلاّنا ہوگا اور اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے
وه وہاں چلا رہے ہوں گے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

10۔ 1 یعنی سارے کے سارے شدت غم و الم سے چیخ اور چلا رہے ہونگے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کی آواز بھی نہیں سن سکیں گے۔