ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ طه (20) — آیت 60

فَتَوَلّٰی فِرۡعَوۡنُ فَجَمَعَ کَیۡدَہٗ ثُمَّ اَتٰی ﴿۶۰﴾
پس فرعون واپس لوٹا، پس اس نے اپنے دائو پیچ جمع کیے، پھر آگیا۔ En
تو فرعون لوٹ گیا اور اپنے سامان جمع کرکے پھر آیا
En
پس فرعون لوٹ گیا اور اس نے اپنے ہتھکنڈے جمع کیے پھر آگیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

60۔ 1 یعنی مختلف شہروں سے ماہر جادو گروں کو جمع کر کے اجتماع گاہ میں آگیا۔