ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ طه (20) — آیت 24

اِذۡہَبۡ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ اِنَّہٗ طَغٰی ﴿٪۲۴﴾
فرعون کی طرف جا، بے شک وہ سرکش ہوگیا ہے۔ En
تم فرعون کے پاس جاؤ (کہ) وہ سرکش ہو رہا ہے
En
اب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

24۔ 1 فرعون کا ذکر اس لئے کیا کہ اس نے حضرت موسیٰ ؑ کی قوم بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا اور اس پر طرح طرح کے ظلم روا رکھتا تھا۔ علاوہ ازیں اس کی سرکشی و طغیانی بھی بہت بڑھ گئی تھی حتٰی کہ وہ دعویٰ کرنے لگا تھا (اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى) 79۔ النازعات:24) ' میں تمہارا بلند تر رب ہوں '