ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحجر (15) — آیت 73

فَاَخَذَتۡہُمُ الصَّیۡحَۃُ مُشۡرِقِیۡنَ ﴿ۙ۷۳﴾
پس انھیں چیخ نے روشنی ہوتے ہی پکڑ لیا۔ En
سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا
En
پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

73۔ 1 ایک چنگھاڑ نے، جب کہ سورج طلوع ہوچکا تھا، ان کا خاتمہ کردیا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ زوردار آواز حضرت جبرائیل ؑ کی تھی۔