ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحجر (15) — آیت 67

وَ جَآءَ اَہۡلُ الۡمَدِیۡنَۃِ یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ ﴿۶۷﴾
اور اس شہر کے رہنے والے اس حال میں آئے کہ بہت خوش ہو رہے تھے۔ En
اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے
En
اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

67۔ 1 ادھر تو حضرت لوط ؑ کے گھر میں قوم کی ہلاکت کا یہ فیصلہ ہو رہا تھا۔ ادھر قوم لوط کو پتہ چلا کہ لوط ؑ کے گھر میں خوش شکل نوجوان مہمان آئے ہیں تو اپنی امرد پرستی کی وجہ سے بڑے خوش ہوئے اور خوشی خوشی حضرت لوط ؑ کے پاس آئے اور مطالبہ کیا کہ ان نوجوانوں کو ان کے سپرد کیا جائے تاکہ وہ ان سے بےحیائی کا ارتکاب کر کے اپنی تسکین کرسکیں۔