قَالَ ہٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسۡتَقِیۡمٌ ﴿۴۱﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
فرمایا یہ راستہ ہے جو مجھ تک سیدھا ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
(خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

41۔ 1 یعنی تم سب کو بالآخر میرے پاس ہی لوٹ آنا ہے، جنہوں نے میرا اور میرے رسولوں کا اتباع کیا ہوگا، میں انھیں اچھی جزا دوں گا اور جو شیطان کے پیچھے لگ کر گمراہی کے راستے پر چلتا رہا ہوگا اسے سخت سزا دوں گا جو جہنم کی صورت میں تیار ہے۔