ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ إبراهيم (14) — آیت 20

وَّ مَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیۡزٍ ﴿۲۰﴾
اور یہ اللہ پر ہرگز کچھ مشکل نہیں۔ En
اور یہ خدا کو کچھ بھی مشکل نہیں
En
اللہ پر یہ کام کچھ بھی مشکل نہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

20۔ 1 یعنی اگر تم نافرمانیوں سے باز نہ آئے تو اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہے کہ وہ تمہیں ہلاک کر کے، تمہاری جگہ نئی مخلوق پیدا کر دے۔