یہ غیب کی کچھ خبریں ہیں، جو ہم تیری طرف وحی کرتے ہیں اور تو ان کے پاس نہ تھا جب انھوں نے اپنے کام کا پختہ ارادہ کیا اور وہ خفیہ تدبیر کر رہے تھے۔
En
(اے پیغمبر) یہ اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اور جب برادران یوسف نے اپنی بات پر اتفاق کیا تھا اور وہ فریب کر رہے تھے تو تم ان کے پاس تو نہ تھے
12۔ 1 یعنی یوسف ؑ کے ساتھ، جب کہ انھیں کنوئیں میں پھینک آئے یا مراد حضرت یعقوب ؑ ہیں یعنی ان کو یہ کہہ کر کہ یوسف کو بھیڑیا کھا گیا ہے اور یہ اس کی قمیص ہے، جو خون میں لت پت ہے ان کے ساتھ فریب کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس مقام پر بھی اس بات کی نفی فرمائی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کا علم تھا لیکن یہ نفی مطلق علم کی نہیں ہے کیونکہ اللہ نے وحی کے ذریعے سے آپ کو آگاہ فرمایا دیا۔ یہ نفی مشاہد کی ہے کہ اس وقت آپ وہاں موجود نہیں تھے۔ اسی طرح ایسے لوگوں سے بھی آپ کا رابطہ وتعلق نہیں رہا ہے جن سے آپ نے سنا ہو۔ یہ صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے آپ کو اس واقعہ کی خبر دی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اللہ کے سچے نبی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو وحی نازل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اور بھی کئی مقامات پر اسی طرح غیب اور مشاہدے کی نفی فرمائی ہے۔ مثلاً ملاحظہ ہو، سورة آل عمران (ذٰلِكَمِنْاَنْۢبَاۗءِالْغَيْبِنُوْحِيْهِاِلَيْكَ ۭ وَمَاكُنْتَلَدَيْهِمْاِذْيُلْقُوْنَاَقْلَامَھُمْاَيُّھُمْيَكْفُلُمَرْيَمَ۠وَمَاكُنْتَلَدَيْهِمْاِذْيَخْتَصِمُوْنَ) 3۔ آل عمران:44) (وَلٰكِنَّآاَنْشَاْنَاقُرُوْنًافَتَطَاوَلَعَلَيْهِمُالْعُمُرُ ۚ وَمَاكُنْتَثَاوِيًافِيْٓاَهْلِمَدْيَنَتَتْلُوْاعَلَيْهِمْاٰيٰتِنَا ۙ وَلٰكِنَّاكُنَّامُرْسِلِيْنَ 45 وَمَاكُنْتَبِجَانِبِالطُّوْرِاِذْنَادَيْنَاوَلٰكِنْرَّحْمَةًمِّنْرَّبِّكَلِتُنْذِرَقَوْمًامَّآاَتٰىهُمْمِّنْنَّذِيْرٍمِّنْقَبْلِكَلَعَلَّهُمْيَتَذَكَّرُوْنَ 46) 28۔ القصص:46-45) (مَاكَانَلِيَمِنْعِلْمٍۢبِالْمَلَاِالْاَعْلٰٓياِذْيَخْتَصِمُوْنَ 69 اِنْيُّوْحٰٓىاِلَيَّاِلَّآاَنَّمَآاَنَانَذِيْرٌمُّبِيْنٌ 70) 38۔ ص:70۔ 69)۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔