ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الفلق (113) — آیت 4

وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۴﴾
اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔ En
اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے
En
اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی) En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

4۔ 1 نفاثات، مونث کا صیغہ ہے، جو النفوس (موصوف محذوف) کی صفت ہے من شر النفوس النفاثات یعنی گرہوں میں پھونکنے والے نفسوں کی برائی سے پناہ اس سے مراد جادو کا کالا عمل کرنے والے مرد اور عورت دونوں ہیں یعنی اس میں جادوگروں کی شرارت سے پناہ مانگی گئی ہے، جادوگر پڑھ پڑھ کر پھونک مارتے اور گرہ لگاتے جاتے ہیں۔ عام طور پر جس پر جادو کرنا ہوتا ہے اس کے بال یا کوئی چیز حاصل کر کے اس پر یہ عمل کیا جاتا ہے۔