ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الفلق (113) — آیت 3

وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾
اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے۔ En
اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے
En
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 رات کے اندھیرے میں خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نکلتے ہیں ان الفاظ کے ذریعے سے ان تمام سے پناہ طلب کی گئی۔ غاسق، رات وقت داخل ہوجائے، چھا جائے۔