ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المسد/اللهب (111) — آیت 5

فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵﴾
اس کی گردن میں مضبوط بٹی ہوئی رسی ہوگی۔ En
اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی
En
اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

جید گردن۔ مسد، مضبوط بٹی ہوئی رسی۔ وہ مونج کی یا کھجور کی پوست کی ہو یا آہنی تاروں کی۔ جیسا کہ مختلف لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے بعض نے کہا ہے کہ یہ وہ دنیا میں ڈالے رکھتی تھی جسے بیان کیا گیا ہے۔ لیکن زیادہ صحیح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جہنم میں اس کے گلے میں جو طوق ہوگا، وہ آہنی تاروں سے بٹا ہوا ہوگا۔ مسد سے تشبیہ اس کی شدت اور مضبوطی کو واضح کرنے کے لیے دی گئی ہے۔