ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المسد/اللهب (111) — آیت 2

مَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُ مَالُہٗ وَ مَا کَسَبَ ؕ﴿۲﴾
نہ اس کے کام اس کا مال آیا اور نہ جو کچھ اس نے کمایا۔ En
نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا
En
نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 کمائی میں اس کی رئیسانہ حثییت اور جاہ ومنصب اور اس کی اولاد بھی شامل ہے یعنی جب اللہ کی گرفت آئی تو کوئی چیز اس کے کام نہ آئی۔