ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الكافرون (109) — آیت 6
لَکُمۡ دِیۡنُکُمۡ وَلِیَ دِیۡنِ ٪﴿۶﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
تمھارے لیے تمھارا دین اور میرے لیے میرا دین ہے ۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر
ترجمہ محمد جوناگڑھی
تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

6۔ 1 یعنی اگر تم اپنے دین پر راضی ہو اور اسے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہو، تو میں اپنے دین پر راضی ہوں میں اسے کیوں چھوڑوں۔؟ (لنا اعمالنا ولکم اعمالکم)

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل