ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الماعون (107) — آیت 7

وَ یَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ ٪﴿۷﴾
اور عام برتنے کی چیزیں روکتے ہیں۔ En
اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے
En
اور برتنے کی چیز روکتے ہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

7۔ 1 معن شیء قلیل کہتے ہیں۔ بعض اس سے مراد زکوٰۃ لیتے ہیں، کیونکہ وہ بھی اصل مال کے مقابلے میں بالکل تھوڑی سی ہوتی ہے (ڈھائی فی صد) اور بعض اس سے گھروں میں برتنے والی چیزیں مراد لیتے ہیں جو پڑوسی ایک دوسرے سے عاریتا مانگ لیتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ گھریلو چیزیں عاریتا دے دینا اور اس میں کبیدگی محسوس نہ کرنا اچھی صفت ہے اور اس کے برعکس بخل اور کنجوسی برتنا، یہ منکرین قیامت ہی کا شیوہ ہے۔