ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الماعون (107) — آیت 2

فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الۡیَتِیۡمَ ۙ﴿۲﴾
تو یہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ En
یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
En
یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 اس لیے کہ ایک تو بخیل ہے، دوسرا قیامت کا منکر ہے بھلا ایسا شخص یتیم کے ساتھ کیوں کر حسن سلوک کرسکتا ہے؟ یتیم کے ساتھ وہی شخص اچھا برتاؤ کرے گا جس کے دل میں مال کے بجائے انسانی قدروں اور اخلاقی ضابطوں کی اہمیت و محبت ہوگی۔ دوسرے اسے اس امر کا یقین ہو کہ اس کے بدلے میں مجھے قیامت والے دن اچھی جزا ملے گی۔