ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ التكاثر (102) — آیت 5

کَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ ؕ﴿۵﴾
ہرگز نہیں، کاش! تم جان لیتے، یقین کا جاننا۔ En
دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
En
ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

5۔ 1 مطلب یہ ہے کہ اگر تم اس غفلت کا انجام اسطرح یقینی طور پر جان لو جس طرح دنیا کی کسی دیکھی بھالی چیز کا تم یقین کرتے ہو تو تم یقینا تکاثر و تفاخر میں مبتلا نہ ہو۔