ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القارعة (101) — آیت 5

وَ تَکُوۡنُ الۡجِبَالُ کَالۡعِہۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِ ؕ﴿۵﴾
اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے۔ En
اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
En
اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

عھن، اس اون کو کہتے ہیں جو مختلف رنگوں کے ساتھ رنگی ہوئی ہو، منفوش، دھنی ہوئی۔ یہ پہاڑوں کی وہ کیفیت بیان کی گئی ہے جو قیامت والے دن انکی ہوگی۔ قرآن کریم میں پہاڑوں کی یہ کیفیت مختلف انداز میں بیان کی گئی ہے، جسکی تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔ اب آگے ان دو فریقوں کا اجمالی ذکر کیا جا رہا ہے جو قیامت والے دن اعمال کے اعتبار سے ہوں گے۔