ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القارعة (101) — آیت 2

مَا الۡقَارِعَۃُ ۚ﴿۲﴾
کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی؟ En
کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
En
کیا ہے وه کھڑکھڑا دینے والی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 یہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے جسے اس سے قبل متعدد نام گزر چکے ہیں مثلاً اَ لْحاقَّۃُ، الطَّاَمَّۃُ، صَّاَخَّہُ، اَلْغَاشِیَۃُ، الْسَّاعَہُ، الْوَاقِعَۃُ وغیرہ، اسے الْقَارِعَۃُ اس لئے کہتے ہیں کہ یہ اپنی ہولناکیوں سے دلوں کو بیدار اور اللہ کے دشمنوں کو عذاب سے خبردار کر دے گی، جیسے دروازہ کھٹکھٹانے والا کرتا ہے۔