ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ العاديات (100) — آیت 5

فَوَسَطۡنَ بِہٖ جَمۡعًا ۙ﴿۵﴾
پھر وہ اس کے ساتھ بڑی جماعت کے درمیان جا گھستے ہیں۔ En
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
En
پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

5۔ 1 فوسطن، درمیان میں گھس جاتے ہیں۔ اس وقت، یا حالت گرد و غبار میں۔ جمعا دشمن کے لشکر۔ مطلب ہے کہ اس وقت، یا جبکہ فضا گردوغبار سے اٹی ہوئی ہے یہ گھوڑے دشمن کے لشکروں میں گھس جاتے ہیں اور گھمسان کی جنگ کرتے ہیں۔