ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ العاديات (100) — آیت 2

فَالۡمُوۡرِیٰتِ قَدۡحًا ۙ﴿۲﴾
پھر جو سم مار کر چنگاریاں نکالنے والے ہیں! En
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
En
پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم! En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 موریات، ایراء سے ہے آگ نکالنے والے۔ قدح کے معنی ہیں۔ صبک چلنے میں گھٹنوں یا ایڑیوں کا ٹکرانا، یا ٹاپ مارنا۔ اسی سے قدح بالزناد ہے۔ چقماق سے آگ نکالنا۔ یعنی گھوڑوں کی قسم جن کی ٹاپوں کی رگڑ سے پتھروں سے آگ نکلتی ہے جیسے چقماق سے نکلتی ہے (جو کہ ایک قسم کا پتھر ہے)