وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور یقینا عنقریب تیرا رب تجھے عطا کرے گا، پس تو راضی ہو جائے گا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 5){ وَ لَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى:} یہ مزید تسلی ہے، اس میں اللہ کی فتح و نصرت، لوگوں کا فوج در فوج اسلام میں داخل ہونا، زمین کے مشارق و مغارب کاآپ کی امت کے قبضے میں آنا، قیامت کو آپ کے ہاتھ میں {”لِوَاءُ الْحَمْدِ“} ہونا، مقام محمود ملنا، شفاعت کبریٰ، امت کی مغفرت، غرض وہ سب کچھ شامل ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا اور دے گا۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
5۔ 1 اس سے دنیا کی فتوحات اور آخرت کا اجر وثواب مراد ہے، اس میں وہ حق شفاعت بھی داخل ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی امت کے گناہ گاروں کے لئے ملے گا۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
اس آیت کے لیے تفسیر کیلانی دستیاب نہیں۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔