ترجمہ و تفسیر — سورۃ الليل (92) — آیت 18

الَّذِیۡ یُؤۡتِیۡ مَالَہٗ یَتَزَکّٰی ﴿ۚ۱۸﴾
جو اپنامال (اس لیے) دیتا ہے کہ پاک ہو جائے۔ En
جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
En
جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 17 میں تا آیت 19 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

18۔ 1 یعنی جو اپنا مال اللہ کے حکم کے مطابق خرچ کرتا ہے تاکہ اس کا نفس بھی اور اس کا مال بھی پاک ہوجائے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

18۔ جس نے پاکیزہ ہونے [9] کی خاطر اپنا مال دیا
[9] یعنی جو مال اس نے خرچ کیا اس سے شہرت یا نمود و نمائش مقصود نہیں تھی بلکہ مقصود یہ تھا کہ اس کا دل بخل کے مرض سے پاک ہو جائے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔