ترجمہ و تفسیر — سورۃ الليل (92) — آیت 17

وَ سَیُجَنَّبُہَا الۡاَتۡقَی ﴿ۙ۱۷﴾
اور عنقریب اس سے وہ بڑا پرہیز گار دور رکھا جائے گا۔ En
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
En
اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 18،17) {وَ سَيُجَنَّبُهَا الْاَتْقَى …:} جہنم سے وہی شخص دور رہے گا جو اپنا مال اس لیے دیتا ہے کہ وہ خود بھی پاک ہو جائے اور اس کا مال بھی۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

17۔ 1 یعنی جہنم سے دور رہے گا اور جنت میں داخل ہوگا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

17۔ اور جو بڑا پرہیزگار ہو گا اسے اس سے [8] دور رکھا جائے گا
[8] یعنی جو لوگ اپنی ساری زندگی اللہ سے ڈرتے ہوئے گزارتے ہیں ان کو جہنم کی ہوا تک نہیں لگے گی۔ اس لیے کہ انہیں جہنم سے دور رکھ کر صاف بچا لیا جائے گا۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔