ترجمہ و تفسیر — سورۃ الشمس (91) — آیت 4

وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰىہَا ۪ۙ﴿۴﴾
اور رات کی جب وہ اس ( سورج) کو ڈھانپ لے! En
اور رات کی جب اُسے چھپا لے
En
قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 4){ وَ الَّيْلِ اِذَا يَغْشٰىهَا:} جب رات سورج کی روشنی کو مکمل طور پر چھپا کر خوب اندھیری ہو جاتی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

4۔ 1۔ یعنی سورج کو ڈھانپ لے اور ہر سمت اندھیرا چھا جائے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

4۔ اور رات کی جبکہ وہ اسے ڈھانپ [4] لے
[4] یعنی جب رات کی تاریکی چھا جائے اور سورج کی روشنی کا نشان تک باقی نہ رہ جائے۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔