وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا ۪ۙ﴿۳﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور دن کی جب وہ اس ( سورج) کو ظاہر کر دے!
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور دن کی جب اُسے چمکا دے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 3) {وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا: ”جَلّٰي يُجَلِّيْ تَجْلِيَةً“} (تفعیل) ظاہر کرنا، روشن کرنا۔ اور دن کی قسم جب وہ اس سورج کو ظاہر کرتا ہے! یعنی جب اس میں سورج پوری روشنی اور گرمی کے ساتھ چمکتا ہے۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
3۔ 1 یا تاریکی کو دور کرے، ظلمت کا پہلے ذکر تو نہیں ہے لیکن سیاق اس پر دلالت کرتا ہے۔ (فتح القدیر)
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
اس آیت کے لیے تفسیر کیلانی دستیاب نہیں۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔