ترجمہ و تفسیر — سورۃ الغاشية (88) — آیت 7

لَّا یُسۡمِنُ وَ لَا یُغۡنِیۡ مِنۡ جُوۡعٍ ؕ﴿۷﴾
جو نہ موٹا کرے گا اور نہ بھوک سے کچھ فائدہ دے گا۔ En
جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
En
جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 6 میں تا آیت 8 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

7۔ جو نہ موٹا کرے گا، نہ بھوک [5] دور کرے گا
[5] غذا کے تین فائدے :۔
یعنی کوئی چیز کھانے کے تین ہی سبب ہوتے ہیں۔ ایک لذت حاصل کرنے کے لیے کھایا جائے۔ دوسرے بھوک دور کرنے کے لیے اور تیسرے غذائیت اور جسم کی تقویت کے لیے۔ ﴿ضريع﴾ سے لذت کے بجائے اس سے نفرت ہو گی کیونکہ وہ خار دار، بدبو دار، تلخ اور زہریلا ہو گا۔ باقی دو اغراض کی قرآن نے صراحت سے نفی کر دی۔ گویا اس کے کھانے سے تکلیف ہی بڑھے گی اور فائدہ کچھ حاصل نہ ہو گا۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔