ترجمہ و تفسیر — سورۃ الغاشية (88) — آیت 5

تُسۡقٰی مِنۡ عَیۡنٍ اٰنِیَۃٍ ؕ﴿۵﴾
وہ ایک کھولتے ہوئے چشمے سے پلائے جائیں گے۔ En
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
En
اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 5){ تُسْقٰى مِنْ عَيْنٍ اٰنِيَةٍ: اٰنِيَةٍ أَنٰي يَأْنِيْ إِنًي} (ض) سے اسم فاعل مؤنث ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

یہاں وہ سخت کھولتا ہوا پانی مراد ہے جس کی گرمی انتہاء کو پہنچی ہوئی ہو۔ (فتح القدیر)

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

5۔ انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے پینے کو پانی دیا جائے گا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔