ترجمہ و تفسیر — سورۃ الأعلى (87) — آیت 13

ثُمَّ لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحۡیٰی ﴿ؕ۱۳﴾
پھر وہ نہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ رہے گا ۔ En
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
En
جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جیے گا، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا) En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 12 میں تا آیت 14 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

13۔ 1 ان کے برعکس جو لوگ صرف اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے لیے عارضی طور پر جہنم میں رہ گئے ہوں گے انہیں اللہ تعالیٰ ایک طرح کی موت دے دے گا حتی کہ وہ آگ میں جل کر کوئلہ ہوجائیں گے پھیر اللہ تعالیٰ انبیاء وغیرہ کی سفارش سے ان کو گروہوں کی شکل میں نکالے گا، ان کو جنت کی نہر میں ڈالا جائے گا، جنتی بھی ان پر پانی ڈالیں گے جس سے وہ اس طرح اٹھیں گے جیسے سیلاب کے کوڑے سے دانہ اگ آتا ہے۔ (صحیح مسلم، کتاب الایمان)

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

13۔ پھر اس میں [9] نہ مرے گا نہ جیے گا
[9] یعنی اخروی زندگی میں مر تو سکے گا نہیں اور جو زندگی ہو گی وہ عذاب کی وجہ سے موت سے بد تر ہو گی۔ ایسی زندگی پر وہ خود بھی موت کو ترجیح دیں گے مگر موت نام کی وہاں کوئی چیز نہ ہو گی۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔