ترجمہ و تفسیر — سورۃ البروج (85) — آیت 14

وَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُ ﴿ۙ۱۴﴾
اور وہی ہے جو بے حد بخشنے والا، نہایت محبت کرنے والاہے۔ En
اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
En
وه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 14){ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ:} اللہ تعالیٰ کے قہر و جلال کے ذکر کے ساتھ ہی اس کی صفات رحمت کا تذکرہ ہے کہ اگر تم توبہ کر لو تو وہ بے حد بخشنے والا ہے۔ { الْوَدُوْدُ وَدَّ يَوَدُّ وُدًّا} (س) سے {فَعُوْلٌ} کے وزن پر مبالغے کا صیغہ ہے، بہت محبت کرنے والا، یعنی وہ بندوں کا دشمن نہیں بلکہ ان سے بہت محبت کرنے والا ہے، سزا صرف اس کو دیتا ہے جو سرکشی پر اتر آئے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

14۔ اور وہ بڑا بخشنے والا ہے، محبت [9] کرنے والا ہے
[9] یعنی ایسے مجرموں میں سے بھی اگر کوئی شخص اپنے گناہوں سے توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دینے والا ہے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوق سے بے حد محبت ہے۔ وہ کسی کو خواہ مخواہ مبتلائے عذاب نہیں کرتا۔ وہ سزا صرف اس وقت دیتا ہے جب کوئی شخص بار بار سمجھانے کے باوجود اللہ سے سرکشی اور بغاوت سے باز نہیں آتا۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔