ترجمہ و تفسیر — سورۃ البروج (85) — آیت 13

اِنَّہٗ ہُوَ یُبۡدِئُ وَ یُعِیۡدُ ﴿ۚ۱۳﴾
بے شک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور (وہی) دوبارہ پیدا کرے گا۔ En
وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا
En
وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 13){ اِنَّهٗ هُوَ يُبْدِئُ وَ يُعِيْدُ:} یہ نہ سمجھنا کہ دنیا میں تمھارے ظلم و ستم پر باز پرس نہیں ہوئی تو مرنے کے بعد بھی نہیں ہوگی، جس نے تمھیں پہلے پیدا کیا وہی دوبارہ زندہ کرکے تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

13۔ 1 یعنی وہی اپنی قوت اور قدرت کاملہ سے پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور پھر قیامت والے دن دوبارہ انہیں اسی طرح پیدا کرے گا جس طرح اس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

13۔ وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔