ترجمہ و تفسیر — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 15

بَلٰۤی ۚۛ اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیۡرًا ﴿ؕ۱۵﴾
کیوں نہیں ! یقینا اس کا رب اسے خوب دیکھنے والا تھا۔ En
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
En
کیوں نہیں، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 14 میں تا آیت 16 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

15۔ 1 یعنی اس سے اس کا کوئی عمل چھپا ہوا نہیں تھا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

15۔ کیوں نہیں آئے گا اس کا پروردگار تو اسے [11] دیکھ رہا تھا
[11] یعنی اس کی پیدائش سے لے کر اس کی موت تک کے کارناموں پر اللہ کی نظر تھی کہ اس کی روح کہاں سے آئی، بدن کس کس چیز سے بنا، پھر پیدا ہو کر وہ کیسے اعمال بجا لاتا رہا۔ مرنے کے بعد اس کی روح کہاں ہے اور بدن کے اجزاء بکھر کر کہاں کہاں پہنچے۔ یہ سب باتیں اللہ کی نگاہ میں تھیں۔ اور یہ بات اللہ کی حکمت اور اس کے انصاف کے خلاف تھی کہ جیسے اعمال وہ کر رہا تھا اس کو نظر انداز کر دیتا اور اس سے کوئی مؤاخذہ نہ کرتا۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔