ترجمہ و تفسیر — سورۃ عبس (80) — آیت 7

وَ مَا عَلَیۡکَ اَلَّا یَزَّکّٰی ؕ﴿۷﴾
حالانکہ تجھ پر(کوئی ذمہ داری) نہیں کہ وہ پاک نہیں ہوتا۔ En
حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
En
حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 6 میں تا آیت 8 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

اس آیت کی تفسیر پچھلی آیت کے ساتھ کی گئی ہے۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

7۔ حالانکہ اگر وہ نہیں سنورتا تو آپ [4] پر کوئی ذمہ داری نہیں
[4] یعنی اس نابینا کو نظر انداز کر کے جن لوگوں سے ہدایت کا طمع رکھتے ہیں۔ وہ ایسے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بھی یوں سنتے ہیں جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت بڑا احسان کر رہے ہیں۔ اس بات کو قبول کرنا تو دور کی بات ہے۔ ایسے لوگوں کو راہ راست پر لانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ذمہ داری نہیں۔ آپ کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ آپ ان لوگوں تک اللہ کا پیغام پہنچا دیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔