(آیت 16،15) ➊ {بِاَيْدِيْسَفَرَةٍ …: ”سَفَرَةٍ“”سَافِرٌ“} کی جمع ہے، لکھنے والا۔ {”سِفْرٌ“} کتاب، اس کی جمع {”أَسْفَارٌ“} ہے، جیساکہ فرمایا: «كَمَثَلِالْحِمَارِيَحْمِلُاَسْفَارًا» [الجمعۃ: ۵]”(بے عمل یہود کی مثال) گدھے کی طرح ہے جو کتابیں اٹھائے ہوئے ہو۔“ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید لکھنے والوں کی تعریف فرمائی ہے، خواہ وہ فرشتے ہوں یا کاتبین وحی، صحابہ ہوں یا دوسرے، فرمایا یہ لوگ اللہ کے ہاں بہت عزت والے اور نہایت نیک ہیں۔ اس طرح کتابت کے علاوہ اس کا پڑھنا پڑھانا بھی سب سے بہتر اور نیک ہونے کی دلیل ہے، عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [خَيْرُكُمْمَنْتَعَلَّمَالْقُرْآنَوَعَلَّمَهٗ][بخاري، فضائل القرآن، باب خیرکم من تعلّم…: ۵۰۲۷]”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔“ ➋ {”سَفَرَةٍ“”سِفَارَةٌ“} (سفارت) سے بھی مشتق ہو سکتا ہے، تو اس سے مراد فرشتے ہیں، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کے درمیان سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں کہ ان کے پاس وحی الٰہی لے کر آتے ہیں۔
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
15۔ 1 یعنی اللہ اور رسول کے درمیان ایلچی کا کام کرتے ہیں۔ یہ قرآن سفیروں کے ہاتھوں میں ہے جو اسے لوح محفوظ سے نقل کرتے ہیں۔
تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی
15۔ ان کاتبوں [9] کے ہاتھوں میں رہتے ہیں
[9]﴿سَفَرَةٍ﴾﴿سافِر﴾ کی جمع ہے اور ﴿السِّفر﴾ اس کتاب کو کہتے ہیں جو حقائق کو بے نقاب کرتی ہو اور ﴿اسفار﴾ بمعنی تورات کی شرح و تفاسیر اور ﴿سافر﴾ وہ شخص ہے جو ایسی تحریر کرتا یا لکھتا ہو اور اس لفظ کا اطلاق الہامی تحریر لکھنے والے فرشتوں اور انسانوں پر ہوتا ہے۔ نیز نامہ اعمال لکھنے والے فرشتوں پر بھی۔ مطلب یہ ہے کہ قرآن کو لکھنے والے نہایت معزز اور بزرگ فرشتے ہیں۔ اسی کے موافق وحی نازل ہوتی ہے اور یہاں بھی اوراق میں لکھنے اور جمع کرنے والے دنیا کے بزرگ ترین، پاکباز، نیکو کار اور فرشتہ سیرت انسان ہیں۔ جنہوں نے اس قرآن کو ہر قسم کی کمی بیشی یا تحریف و تبدیل سے پاک رکھا ہے۔ گویا قرآن جیسی عظیم الشان کتاب اس بات سے بدرجہا بلند ہے کہ اسے متکبر کافروں کے سامنے پیش کر کے ان سے یہ خواہش کی جائے کہ اسے شرف قبولیت عطا کرو کیونکہ قرآن ان کا محتاج نہیں وہ اس کے محتاج ہیں۔
تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم
اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔