ترجمہ و تفسیر — سورۃ النازعات (79) — آیت 45

اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ یَّخۡشٰہَا ﴿ؕ۴۵﴾
توُ تو صرف اسے ڈرانے والا ہے جو اس سے ڈرتا ہے۔ En
جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو
En
آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 45){ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشٰىهَا:} یعنی آپ کا کام اس کا وقت بتانا نہیں ہے بلکہ اس سے ڈرانا ہے اور اگرچہ آپ کا فریضہ تمام دنیا کو اس سے ڈرانا ہے مگر اس کا فائدہ صرف اس کو ہوگا جس کے دل میں اس کا خوف ہے اور وہ آپ کی تبلیغ سن کر تیاری کرے گا۔ جس کے دل میں قیامت پر ایمان اور اس کا خوف ہی نہیں اسے آپ کے ڈرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وہ اس کا وقت ہی پوچھتا رہ جائے گا۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

45۔ 1 یعنی آپ کا کام صرف انذاز (ڈرانا) ہے، نہ کہ غیب کی خبریں دینا، جن میں قیامت کا علم بھی ہے جو اللہ نے کسی کو بھی نہیں دیا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

45۔ آپ تو صرف ایک ڈرانے والے ہیں، اس شخص کو جو اس سے ڈر جائے

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔