ترجمہ و تفسیر — سورۃ النازعات (79) — آیت 18

فَقُلۡ ہَلۡ لَّکَ اِلٰۤی اَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۸﴾
پس کہہ کیا تجھے اس بات کی کوئی رغبت ہے کہ تو پاک ہو جائے؟ En
اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟
En
اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

اس آیت کی تفسیر آیت 17 میں تا آیت 19 میں گزر چکی ہے۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

18۔ 1 یعنی کیا ایسا راستہ اور طریقہ تو پسند کرتا ہے جس سے تیری اصلاح ہوجائے اور وہ یہ ہے کہ مسلمان اور مطیع ہوجا۔

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

18۔ پھر اسے کہو: کیا تیرے لیے ممکن ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے؟

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔