ترجمہ و تفسیر — سورۃ النازعات (79) — آیت 12
قَالُوۡا تِلۡکَ اِذًا کَرَّۃٌ خَاسِرَۃٌ ﴿ۘ۱۲﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
انھوں نے کہا یہ تو اس وقت خسارے والا لوٹنا ہو گا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 12) {قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ:} ان کا یہ کہنا بطور مذاق ہے، یعنی اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے کے مطابق ہم دوبارہ پہلی حالت میں آئے تو ان کے مطابق تو ہمارے لیے یہ بہت خسارے کا اٹھنا ہوگا۔

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

12۔ 1 یعنی اگر واقعی ایسا ہوا جیسا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں، پھر دوبارہ زندگی ہمارے لئے سخت نقصان دہ ہوگی

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

اس آیت کے لیے تفسیر کیلانی دستیاب نہیں۔

تفسیر ابن کثیر مع تخریج و تحکیم

اس آیت کی تفسیر اگلی آیات کیساتھ ملاحظہ کریں۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل